سیاست

کونسل میں نمائندگی کے لئے شگر کے راجہ اعظم کو ٹکٹ دیا جائے، مسلم لیگ یوتھ ونگ باشہ کے رہنماوں کا مطالبہ

شگر(عابد شگری)مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ باشہ کے جنرل سیکریٹری شیخ ابراہیم خلیلی اور صدر یوتھ ونگ الچوڑی حسین شگری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے شگر کو ضلع کا درجہ دیکر تاریخی رقم کی ہے جس کی شگر کے عوام ہمیشہ احسان مند رہے گا ۔پچھلے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی امیدوار راجہ اعظم نے دس ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیا جوکہ دیگر تمام حلقوں کی ووٹ سے زیادہ ہے تاہم بدقسمتی سے کچھ ووٹوں سے ن لیگ کا امیدوار الیکشن جیت نہ سکیں۔تاہم گلگت بلتستان میں مسلم لیگ (ن) نے واضح برتری حاصل کرکے حکومت قائم کرلی۔لیکن مسلم لیگ (ن) کی گلگت بلتستان میں شگر ضلع کی نمائندگی نہ ہونے کی وجہ سے عوام میں سخت مایوسی پایا جاتا ہے ۔لہذا عوام کی مایوسی کو ختم کرنے کیلئے سابق صوبائی وزیر راجہ اعظم خان کو جی بی کونسل میں نمائندگی کیلئے پارٹی ٹکٹ دیا جائے ۔ورنہ مسلم لیگ(ن) کا شگر میں بقاء رہنا مشکل ہوجائے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button