گلگت بلتستان

گلگت بلتستان کے عوام بیوروکریسی کو ہی حکومت سمجھتے ہیں، نمائندوں کو منتخب کر کے تسلیم نہیں کرتے: وزیر اعلی

گلگت(فرمان کریم) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام خود عوامی نمائیندے منتخب کر کے ان کو تسلیم نہیں کرتے ہیں اور دو سال کیلے آنے والے بیوروکریسی کوہی حکومت سمجھتے ہیں۔جس مقصد کیلے ہم آئے تھے ان دس مہینوں میں ہم اس جو کرنا چارہے تھے ہم کامیاب نہیں ہوئے ۔جس رفتار سے کام کرنا چاہتے تھے اسطرح نہیں ہوا۔زندہ قومیں اپنی غلطیوں کو تسلیم کرتی ہیں۔

گلگت پریس کلب میں آرٹس اینڈ کلچر کونسل کے زیر اہتمام منققدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے بتایا کہ ہم اچاہتے ہیں کہ ہمارہ حکومت پر کرپشن اور اقربا پروری کا دبہنہ لگے ۔ہماری حکومت کرپشن کو صاف کرنے اور اور مکمل قیام امن کا نعرہ دیکر اقتدار میں ائی ہے۔آج کرپشن کے تمام دروازیں بند کردیئے گئے ہیں اور گلگت بلتستان سو فیصد امن کا گہوارہ بن چکا ہے۔اس امن کو برقرا ر رکھنا بڑی چلنچ ہے۔جس کیلئے ہم سخت فیصلے کر رہے ہیں ۔ہم انے والی الیکشن کو دیکھ کر کام نہیں کر رہے ہیں بلکہ اس خطے کا مستقبل مد نظر رکھ کر کام کر رہے ہیں۔

کلچر کے حوالے سے خطا ب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہزندہ قوموں کی ثقافت ان کی پہچان ہوتی ہے لیکن بدقسمتی سے گلگت بلتستان میں سابق حکومتوں کی نااہلی کی وجہ سے فرقہ پرستی اس خطے کی پہچان بن گئی ہے۔ہماری حکومت کلچر کو فروغ دینے کیلے اقدامات اٹھارہی ہے۔ انیس کروڈ رقم کی لاگت سے پی ٹی ڈی سی میں منفرد کلچر کی طرز پر ایک بڑی بلڈنگ تعمیر کی جائے گئی۔جس میں دو کانفرنس حال ایک ایکسپو سنٹر،ٹورسٹ انفارمیشن سنٹر آرٹ گیلری کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے پر کام اگلے دوسال میں مکمل ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ علاقے میں پی ٹی وی بیوروسیٹ اپ کا قیام چھ مہنے کے اندر عمل میں لایا جائے گا۔جس میں میں ہر دن ایک گھنٹ شینا پروگرام اور ہفتے میں ایک دفعہ کرنٹ افئیرز پر پروگرام نشر یا جائے گا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button