چترال

چترال کے علاقے دروش میں درجنوں افراد نے کفن پوش ریلی نکالی، چترال سکاؤٹس کی طرف دکانوں پر لگائے گئے تالے توڑ دئیے

دروش (بشیر حسین آزاد) اتوار کے روز درجنوں لیز ہولڈروں نے چترال سکاؤٹس کی طرف سے دکانوں پر لگائے گئے تالے توڑ ڈالے اور کفن پوش احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز درجنوں لیز ہولڈروں نے شدید بارش کے باوجود دروش چوک میں کفن پوش احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا اور چترال سکاؤٹس کی طرف سے دکانوں پر تالے لگانے کی بھرپور مذمت کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے حاجی شاد محمد نے کہا ہم کوئی غیر قانونی قابضین نہیں ہیں بلکہ باقاعدہ معاہدے کے مطابق لیز ہولڈر ہیں اور پوری دنیا کو معلوم ہے کہ ہمیں ایک صدی سے زیادہ کا عرصہ ہو چکا ہے مگر اب چترال سکاؤٹس نے غیر قانونی طور پر ہمارے دکانات پر تالے لگائے ہیں اور ہم نے گذشتہ روز ایک اشتہار کے ذریعے مطالبہ کیا تھا کہ آج ہمارے دکانات کے تالے کھول دئیے جائیں۔ انہوں نے کہا ہم کسی غیر قانونی اقدام کو ہر گز تسلیم نہیں کرینگے اور گذشتہ روز چترال سکاؤٹس کے کمانڈنٹ نے مسلح بندوق برداروں کے ذریعے غریب اورنہتے پاکستانی شہریوں کو ہراساں کیا ہے جسکی تحقیقات ہونی چاہئے۔ مختصر احتجاجی جلسہ کے بعد مظاہرین نے تمام دکانوں کے تالے توڑ ڈالے اور معمول کے مطابق اپنا کاروبار شروع کردیا۔ بعد ازاں مظاہرین نے دروش تھانے میں جاکر کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کے خلاف قانونی کاروائی کی درخواست دی ہے اور خبردار کیا ہے کہ حالات خراب ہونے کی تمام تر ذمہ داری چترال سکاؤٹس کے کمانڈنٹ پر عائد ہوگی۔ مظاہرے کے دوران شرکاء نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ۔ اس سے قبل گذشتہ روز تجار یونین دروش نے ان لیز ہولڈروں کے حق میں اشتہار کے ذریعے مطالبہ کیا تھا کہ ان کے ساتھ لیز قوانین کے مطابق معاہدہ کیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button