Uncategorized

گوجال، نیشنل بینک گلمت برانچ کا عملہ ایک ہفتے سے غائب، پینشنرز اور طلبہ رُل گئے

گوجال(سٹاف رپورٹر) نیشنل بنک گلمت میں عملہ غائب ہونے سے بنک کو تالا لگ گیا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے سے بنک کے مینجر اور کیشئر غائب ہو نے سے سٹوڈنٹس اور پنشنرز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔ حالیہ بارشوں سے پہلے غیر مقامی مینجر اور کیشئر چھٹی کر کے غائب ہو گئے تھے تاحال اب تک دونوں عملہ بنک میں حاضر نہیں ہو سکے ہیں ۔ جس کے باعث سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔پنشنر عبد ہادی ، ساجد خان اور ظفر بیگ نے بتایا کہ حالیہ بارشوں سے پہلے بنک عملے غائب ہیں۔ ایک ہفتے سے زاہد عر صہ گزرنے کے باوجود عملہ حاضر نہیں ہو ئے ہیں جس کے باعث سٹوڈنٹس جو علاقہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں داخلہ لینا چاہتے ہیں فیس جمع کر نے میں شدید دشواری کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔ عملہ کی عدم دسیتابی سے پنشنرز کو بھی پنشن کے حصول میں دشواری پیش آرہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ دونوں عملہ غیر مقامی ہونے سے کئی عرصے بنک بند کر کے غائب ہو جاتے ہیں ۔ مگر ان سے کوئی پوچھنے والا کوئی نہیں ہے۔ سرکاری بنک عوام کو سہولیت دینے کی بجائے عوام کے لئے در سر بن گیا ہے۔ شاہراہ قراقرم بند ہو نے سے سائلین کو سنٹر ہنزہ یا گلگت جانے میں بھی مشکلات درپیش ہے۔اُنہوں نے ریجنل ہیڈ نیشنل بنک گلگت بلتستان زبید علی شیخ سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر حاضر عملہ کے خلاف قانونی کاروائی کرے اور مقامی عملہ تعینات کیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button