گلگت بلتستان

زلزلے کے بعد لینڈ سلائٰیڈنگ کی زد میں آکر ضلع دیامر میں ایک شخص جان بحق، درجنوں زخمی ہو گئے

 چلاس(مجیب الرحمان)ضلع دیامر میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کی وجہ سے ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق درجنوں زخمی ہوگئے۔

چلاس کے نواحی علاقے کھینر ہیچی میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ مسجد کی دوبارہ تعمیر میں مصروف افراد پر زلزلے کی وجہ سے لینڈسلائیڈنگ ہوئی۔جس کی زد میں آکر مبارک ولد فضل الرحمانموقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ عبدالہادی ولد شیر احمد شدید زخمی ہوگیا۔دیگر افراد نے بھاگ کر جانیں بچائیں جن کو معمولی خراشیں اور چوٹیں آئیں ۔زخمی کو فوری طور پر مقامی افراد نے ڈی ایچ کیو ہسپتال چلاس منتقل کر دیا ۔جہاں انکا علاج معالجہ جاری ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

دوسری جانب کوہستان ہربن جگاٹ کے مقام پر مسافر ہائی ایس کوچ زلزلے سے ہونیوالی سلائیڈنگ کی زد میں آگئی۔جس کے نتیجے میں درجن سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔ہائی ایس مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔زخمیوں کو فوری طور پر چلاس ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔بعض زخمیوں کو گلگت منتقل کر دیا گیا ہے۔زلزلے کے بعد ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔جبکہ پولیس ٹیمیں نقصانات کا اندازہ لگانے کے لئے دور دراز کے علاقوں کو روانہ کر دی گئی ہیں۔تاکہ زلزلے سے نقصانات میں ریسکیو کیا جا سکے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button