جرائم

استور، پیٹرول بلیک میں فروخت کرنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

استور(سبخان سہیل) استور میں پٹرول بلیک کرنے والا ملزم گرفتار ملزم کو پریس کنٹرول ایکٹ 3/7کے تحت ایک ماہ کے لیے جیل بیجا جائے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر شونٹر شیر افضل کی صحافیوں کو پریس بریفینگ۔ اسسٹنٹ کمشنر شونٹر شیر افضل نے کہا کی ملزم نے استور کے مختلف پٹرول پمپ سے بیماری کے بہانے پٹرول جمع کیا تھا اور میکیال میں اپنی دوکان میں 180روپے لیٹر کے حساب سے فروخت کررہاتھا۔ ملزم کے خلاف رپورٹ ملنے کے فورا بعد ہم نے کاروئی عمل میں لاتے ہوئے پولیس کی مدد سے رات دو بجے گرفتار کرکے لائے ہیں ملزم اب پولیس کی تحویل میں ملزم سے مزید پوچھ گچھ کے بعد ملزم کے خلاف کاروئی عمل میں لاتے ہوئے ایک ماہ کے لیے جیل بیجا جائے گا۔ ملزم کو اسسٹنٹ کمشنر شیر افضل اور پولیس کے جونوں نے میڈیا کے سامنے بھی لایا ۔ جبکہ دوسری جانب ملزم کا کہنا ہے کی میں نے پٹرول ذاتی استعمال کے لیے لایا تھا ۔ جس بندے نے میر ے خلاف رپورٹ درج کریا ہے۔ وہ مجھ سے فری میں پٹرول مانگ رہا تھا نہ دینے پر اس نے میرے خلاف من گھڑت کیس بنایا ہے، ۔ سرکاری اہلکار اپنی اختیارت کا غلط فائدہ اُٹھا رہے ہیں۔ جس بندے نے مجھ سے پٹرول مانگا اپنی مجوری بیان کرکے میں نے اس کو اپنی گاڑی سے نکلا کر پٹرول دیا تھا۔ جس کے بعد پیسے مانگنے پر اُلٹا میرے خلاف کیس کیا ہے ۔ جس بندے نے مجھے سے پٹرول مفت مانگا تھا وہ ڈسٹرکٹ اسپیشل کا بندہ ہے وہ ہمیں حراساں کر کے مفت میں پٹرول مانگ رہا تھا نہ پیسے مانگنے پر میرے خلاف رپوٹ درج کریا ہے۔ میں ڈپٹی کمشنر استور اسسٹنٹ کمشنر شونٹر سے انصاف کی اپیل کرتا ہوں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

ایک کمنٹ

Back to top button