سیاست

چپورسن گوجال کے عوام کی مدد کرنے کی بجائے گورنر نے علاقے کا انتخابی دورہ کیا، عوامی ورکز پارٹی

گلگت(پ۔ر) گورنر گلگت بلتستان کا چپورسن گوجال میں عوام کو اپنی مدد آپ کے تحت سڑکیں صاف کرنے کے بعد بھی دھمکی امیز الفاظ سے مخاطب ہونا عوام کی ذخموں میں نمک پاشی کے برابر ہے۔چپورسن میں قابل کاشت ذمینوں کیلئے واحد کوہل تباہ ہوگیا ہے عوام ایک ہفتہ تک گلگت سے منقطع رہنے کے بعد بھی گورنر نے صرف انتخابی دورہ کرکے واپس آیا ہے ۔ایک طرف حکومت میرٹ کی بات کرتی ہے دوسری جانب بارشوں کے نقصانات کا جائزہ لیکر عوام کو معاوضہ دینے کے بجائے گورنر انتخابی دورہ کررہا ہے اور سرکاری وسائل کو ضائع کررہا ہے۔ہیلی کاپٹر سمیت دیگر اخراجات کے میں سرکاری خزانہ کو چونا لگا یاگیا مگر عوام کو کوئی فائدہ نہیں ملا۔

چیف الیکشن کمیشن حلقہ چھ ہنزہ میں گورنر کو سرکاری پروٹوکول کے ساتھ مسلم لیگ کا الیکشن کمپین کرنے سے روکے الیکشن کے اعلان سے پہلے گورنر حلقہ میں سرکاری اخراجات کے ذریعے حکمران جماعت کیلئے میدان بنا رہا ہے اگر یہی عمل جاری رہاتو حالات کی ذمہ داری الیکشن کمیشن اور حکومت پر عائد ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار عوامی ورکرز پارٹی ہنزہ کے ایک ہنگامی اجلاس کے بعد میڈیا کو جاری ایک بیان میں کیا گیا۔اجلاس کی صدارت عوامی ورکرز پارٹی مرکزی رہنما سلطان مدد نے کی ۔اجلاس میں اے ڈبلیو پی کے رہنما اکرام اللہ بیگ جمال،شیر افضل،ظہورالہی،کامریڈ ناصر،سید تاجک،امجد ،واجد اللہ،ذلفقار علی و دیگر نے شرکت کی۔عوامی ورکرز پارٹی یکم مئی کے بعد حکومت کی ناکامیوں کے خلاف سرگرمیاں شروع کرے گی۔انہوں نے کہا ہے کہ شمشال،چپورسن ،مسگر،سنٹرل ہنزہ اور شناکی میں حکومت نام کیکوئی چیز نظر نہیں اتی ہے عوام کو بیوروکریسی کے رحم و کرم پر چھوڑا گیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button