سیاست

گوہری کو کھرمنگ کا ضلعی ہیڈکوارٹر بنانے کا فیصلہ خوش آئند ہے، عمائدین

کھرمنگ (سرور حسین سکندر سے) کھرمنگ گوہری کو ضلعی ہیڈ کوارٹر بنانے کا فیصلہ خوش آیند ہے گوہری ہی واحد علاقہ ہے جو ہیڈ کوارٹر کے لئے موزون ترین ہے جبکہ وسیع رقبہ ہونے کی وجہ سے دفاتر کے ساتھ ساتھ کوارٹرز سکول اور پلے گراونڈ بھی تعمیر کر سکتے ہیں ان خیالات کا اظہا ر عمائدین کتی شو تا ہلال آباد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا وزیر اعلیٰ نے عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے موزون ترین علاقہ گوہری کو ضلعی ہیڈ کوارٹر کے لئے چنا جبکہ یہ جگہ کھرمنگ کے سنٹر میں ہونے کی وجہ سے پورے کھرمنگ کے عوام کے لئے قریب پڑے گا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت جلد سرکاری دفاتر کی تعمیرات کا کام شروع کرکے عوام میں حکومت بارے پھیلی ہوئی مایوسی کم کریگی جبکہ عمائدین نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمنٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی دفاتر کی ضرورت کی چیزیں جلد مہیا کر کے محکموں کو فعال کیا جائے ۔واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ کی حالیہ دور ہ کھرمنگ کے دوران عمائدین کتی شو تا ہلال آباد نے رہنماء مجلس وحدت المسلیمن وزیر محمد سلیم کی قیادت میں ملاقات کے دوران گوہری کو ضلعی ہیڈ کوارٹر بنانے کے حوالے سے ایک قرار داد پیش کیا تھا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button