گلگت بلتستان

صوبائی حکومت اور این ایچ اے کی نااہلی سے سوست سے خنجراب تک شاہراہ قراقرم 23 دنوں سے بند پڑی ہے، پیپلز پارٹی

گلگت (پ ر )پاکستان پیپلز پارٹی کے میڈ یا سیل کے دفتر سے جاری اخباری بیان میں کہا ہے کہ سو ست با ڈر کھل کر 23دن ہو چکے ہے مگر صو با ئی حکو مت اور NHAکی نا اہلی کی وجہ سے تا حا ل با ڈ ر سے سو ست تک روڈ بحال نہیں ہو سکا ہیں ۔ جسکی وجہ سے کارو با ری افراد کو روزانہ کر ڑرو ں روپے کی نقصان ہو رہا ہے ۔ اور علاقے کی معشیت تباہ ہو چکی ہے ۔صو با ئی اور وفاقی حکو مت اقتصادی راہداری منصوبے کی با تیں کرنے سے پہلے مو جودہ روڈ کی دیکھ بھا ل اور مرمت کا کا م کر وائے NHA اور CRBCکمپنی کی نا قص حکمت عملی کی وجہ سے حا لیہ سیلا ب اور بارشوں سے شاہراہ قر اقرم کو شد ید نقصان ہوا۔ NHA اور CBRCنے کمیشن لے کرسٹرک کا کا م لو کل ٹھیکیدار وں کو دیا جس سے تعمیراتی کا م معیاری نہیں ہوسکا ۔جن علاقو ں میں ٹر ینل کی ضرو رت تھی ان علاقوں میں ٹٹر ینل نہیں بنائے گئے ہیں اگر صو با ئی اوروفاقی حکومت سو ست روڈ کو بحا ل نہیں کر واسکی تووہ چا ئینہ حکومت کو کہیں تو چائینہ حکومت روڈ کو بحال کر یگی ۔ اب تک عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت سٹرک کو بحا ل کیاہے سو ست سے باڈر تک کہیں پر حکو متی مشنری کام نہیں کر رہی ہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلًتستان شگر چھو مک میں عو امی مکا نات کو مسما ر کرنے کے اقدام کو غیر اخلاقی اورغیر قانو نی قرار دے کر اس اقدام کو عو ام دشمن پالیسی قرار دیا۔ حکو مت عو امی زمینوں کو فیصلہ کر کے عو ام سے اس کے حقو ق سلب کر رہی ہے جس پر پیپلز پارٹی کبھی بھی خامو ش نہیں رہے گی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button