سیاست

ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت کوعبرتناک شکست ہوگی، اکرام اللہ جمال رہنما عوامی ورکرز پارٹی

گلگت( پ ر) عوامی ورکرز پارٹی ہنزہ کے ترجمان اکرام اللہ بیگ جمال نے کہا ہے کہ عوامی ورکرز پارٹی ہنزہ کے ضمنی انتخابات میں ڈنکے کے چوٹ پر حصہ لے رہی ہے۔ عوامی ورکرز پارٹی کے امیدوار اسیر انقلابی رہنما بابا جان ہے۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں سے ایک مقامی اخبار عوامی ورکرز پارٹی کے حوالے سے بے بنیاد اور غیر مصدقہ خبریں شائع کر کے ہمارے ووٹرز کو مایوس اور پارٹی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہورہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ عوامی ورکرز پارٹی مزدور کسان، خواتین ، طلبہ اور نوجوانوں کی ترجمان جماعت ہے۔ ہم کسی امیر شخص کو پارٹی کے ٹکٹ دے رہے ہیں نہ اس کے حوالے سے سوچا جاسکتا ہے اور نہ ہی ہم سرمایہ کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ ہمارے کارکنان اور عوام کی بے لوث حمایت ہی پارٹی کا اثاثہ ہے۔ ہنزہ کے ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت کو عبرت ناک شکست ہوگی۔ عوامی ورکرز پارٹی عوامی طاقت پر یقین رکھتی ہے او رعوامی طاقت سے ہی حکمرانوں کا مقابلہ کریں گے انتخابات کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل ہے نوجوانوں کی بڑی تعداد بابا جان کے الیکشن کمپئین کے لئے ملک بھر سے بہت جلد ہنزہ پہنچ جائیں گے ۔ انھوں نے کہا کہ گورنر اور دیگر حکومت کے نمائندے پری پول ریگنگ کے لئے تیاریاں کر رہے ہیں اس حوالے سے ہم اپنے تحفظات الیکشن تک پہنچا دینگے پری پول رینگنگ کی وجہ سے اگر حالات کشیدہ ہوگئے تو اس کی تمام تر ذمہ داری حکمران جماعت پر عائد ہوگی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button