گلگت بلتستان

بابا جان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف الیکشن ٹریبیونل میں اپیل کریں گے ، ظہور الہی رہنما عوامی ورکز پارٹی

گلگت(پ ر )عوامی ورکرز پارٹی ہنزہ کے صدر ظہور الہٰی نے کہا ہے کہ کامریڈ باباجان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف الیکشن ٹربیونل میں اپیل کی جائے گی اور موجوہ حکومت اپنی ہار کی ڈر سے عوامی ورکرز پارٹی کے امیدوار کے کاغذات مسترد کروئے ہیں ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار کامریڈبابا جان کی کاغذات ریٹرنگ آفیسر کی جانب سے مسترد کرنے پر میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ 8جون 2015ء کو جنرل الیکشن کے موقع پر کامریڈبابا جان کے کاغذات منظور ہوئے تھے اس وقت بھی اُ ن کے ایک کیس معزز عدالت میں زیر سماعت تھا اور دوسرے کیس میں الیکشن سے پہلے باعزت بری ہوا تھا ۔زیر سماعت کیس آج بھی معزز عدالت میں زیر سماعت ہے لیکن اس بار کوئی ٹھوس وجہ بتائے بغیر ریٹرنگ آفیسر نے کاغذات مسترد کردئے جو کہ ایک سمجھ سے بالاترہے ، ہمارے امیدوار کو الیکشن کے عمل سے باہر رکھنے کا ایک سازش ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم اس فیصلہ کے خلاف معزز عدالت سے روجوع کرینگے۔

ظہور الہٰی نے کہا کہ حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن اور کرپشن کے بے تاج بادشاہ ظفر اقبال اپنے ہار کی ڈر سے ضمنی انتخابات میں عوامی ورکرز پارٹی کو باہر رکھ کر اپنی مزموم عزائم پورا کرنا چاہتے ہیں اور ہنز ہ کے عوام کو پتھر کے دور میں دھکیلنا چاہتے ہیں ۔سٹیٹس کو کے حامی جماعیتیں اور شخصیات بابا جان کو الیکشن سے باہر کرنے کیلئے اندر سے سب ملے ہوئے ہیں اور ان کا اندر سے مقاصد ایک ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کو پہلے ہی اپنے اعتراضات سے آگا ہ کیا تھا کہ ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر سمیت تمام الیکشن کے ذمہ داران انتظامیہ کے لوگ ہیں جن زیر نگرانی الیکشن کبھی بھی شفاف نہیں ہوسکتے ہیں ،ہم آج بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ ہنزہ میں الیکشن کی تمام تر ذمہ داری معزز جج صاحبات کے زیر نگرانی کرایا جائے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button