گلگت بلتستان

گوجال سب ڈویژن اورسوست تحصیل کے قیام کا فیصلہ ہو چکا ہے، نوٹیفیکیشن جون کے وسط میں جاری کیا جائے گا، ریحان شاہ

ہنزہ (پامیر ٹائمز رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن کے دیرینہ کارکن اور رہنما ریحان شاہ نے پامیر ٹائمز کو ٹیلیفون پر بتایا کہ صوبائی حکومت نے تحصیل گوجال کو سب ڈویژن بنانے اور سوست میں ایک تحصیل قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جون کے وسط تک اس فیصلے کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان کے حالیہ دورہ کے موقعے پر اس ضمن میں بات چیت ہوئی ہے اور گوجال کے رہائشیوں کا دیرینہ مطالبہ ان تک پہنچادیا گیا ہے، جس پر انہوں نے اصولی فیصلے سے پارٹی میٹنگ کے دوران رہنماوں اور کارکنوں کو یقین دہائی کرائی ہے۔

اضافی نشست کے بارے میں ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ اگلے انتخابات تک دو نشستیں دی جائیں گی۔

یاد رہے کہ عرصہ دراز سے وسیع و عریض رقبے پر پھیلے وادی گوجال کے عوام اپنے علاقے کو سب ڈویژن بنانے اور سوست میں ایک اور تحصیل قائم کرنے کا مطالبہ کرتے آرہے ہیں۔

ضلع ہنزہ کے قیام کے بعد اس مطالبے میں شدت دیکھنے میں آرہی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button