عوامی مسائل

مشکوک افراد پر نظر رکھی جائے، ضلع میں داخل ہونے والوں کی سکریننگ کی جائے، ایس پی کھرمنگ دولت علیخان

کھرمنگ ( نمائندہ خصوصی) قائم مقام ایس پی کھرمنگ کاچو دولت علی خان کا کھرمنگ کے مختلف علاقوں کا دورہ۔ قائم مقام ایس پی نے اپنے دورے کا آغاز مہدی آباد سے شروع کیا اور ایس ایچ او تھانہ مہدی آباد کو ہدایت جاری کیا کہ وہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد کو یقینی بناتے ہوئے چیک پوسٹ مہدی آباد سے مشکوک افراد کی نگرانی کرتے ہوئے ضلع کھرمنگ میں داخل ہونے والے تما م افراد کی سکرینینگ کیا جائے اور بغیر لائسینس ، کاغذات ، غیر نمونہ نمبر پلیٹ اور کالے شیشے والے گاڑیوں کی مکمل تلاشی لیا جائے اور کالی شیشوں کو اتارنے کے لئے اقدامات کیا جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرات سے علاقے کو بچایا جا سکے اس کے علاوہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اس حوالے سے قائم مقام ایس پی کھرمنگ کاچو دولت علی نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کھرمنگ میں امن و امان قائم رکھنا ہماری اولین زمہ داری ہے اس کے علاوہ ضلع کھرمنگ میں مزید نفری تعینات کرنے کے لئے اقدامات کئے جائینگے جبکہ ضلع کھرمنگ میں پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے مزید اقدامات اٹھایا جائے گا اور اہلکاروں کی مشکلات کو کم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button