کالمز

وزیر اعلی گلگت بلتستان کے نام ۔۔۔ گوہر آباد (دیامر) سے ایک محبت بھرا کُھلا خط

محترم وزيراعلی گلگت بلتستان

اسلام عليکم

ہم آپ کی کامیابی کے لئے دعاگوہیں ۔اللہ پاک آپ کے ہر نيک ارادے کوکامياب کرے-

سب سےپہلےتوآپکی اورميری کچھ مشترکہ خوبيوں کا زکر کرتےھيں:

(1)آپکی تعليم بھی مدرسے سے شروع ہوی ہے اور ميری بھی۔
(2)آپ بھی کم تعليم والے ھيں اور ميں بھی
(3)بالوں کا سٹائل آپ کا اور ميرا ايک جيسا ہے
(4)قد بھی دونوں کا برابر ہے۔
(5)آپ بھی گلگت بلتستان کی ترقی چاہتے ہیں اور ميں بھی۔

چند چيزيں ہم ميں مختلف بھی ہیں۔
(1)آپ کے پاس اختياراور پاورہے، ميرے پاس نہں
(2)آپ نے قرآن مکمل حفظ کيا ہے، ميں نے مکمل نہیں کیا ہے
(3)آپ دن رات کام کرتے ہيں، ميں نہیں کرتا

یہ تو ہوئی ميری اور آپکی بات۔

اب آپکو اپنے گاوں والوں سےملاتا ہوں۔ يہ بڑی مصيبت ميں ہے۔آپ انکی مدد کرسکتے ہيں۔اورکرنا بھی چاہیے۔یہ ہے چلاس کا علاقہ گوہرآباد يوں تو يہاں کے لوگ بڑے بڑے آفيسر ہيں ۔آپ کے صوبے ميں بڑے عہدوں پر کام کرتے ہيں۔ليکن ان کے گاوں کی حالت بہت بری ہے۔اس گاوں کو مرکزی سڑک سے ملانے والا پل ديکھ کر آپ بھی ڈر جائیں گے۔

اس پل سے رورانہ 500 کے قرب لوگوں کا آنا جانا ھوتا ہے۔پل کے دوسرے جانب 1200 گھرانے رہتے ہيں۔ گاڑی پل کے ايک طرف سے چڑھتی ہے تو دوسری طرف سے پل 2 فٹ اوپر اُٹھ جاتی ہے۔ اداروں نےبھی روڈ کی حالت خراب کی ھے۔ آپ سے اہل علاقہ کی اتنی گزارش ھيے کہ آپ ہمارا يہ پل بنوانے کے لئے متعلقہ حکام اور اداروں کو احکامات دیں۔

آپ کی زبانی حکومت ايک بڑی رقم ترقياتی کاميوں پر خرچ کرے گی۔کيا اس ميں ہمارے اس پل کا بھی حق بنتا ہيے کيہ نہں۔ ايک بار ديکھ لے آپ خود آکر۔۔

اگر گستاخی ہوی ہے تو معاف فرما ديں۔

گوہر آباد کا باسی
انجينیر رياض الحق

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button