جرائم

اینٹی نارکوٹکس فورس حکام کا سوست میں چھاپہ، کوہستان کے رہائشی سے آٹھ کلو گرام چرس برآمد، ملزم گرفتار

گلگت ( مانیٹرنگ ڈیسک ) اینٹی نارکوٹکس فورس کے حکام نے سوست میں ایک چھاپہ مار کاروائی کے دوران 8 کلو چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔ذرائع کے مطابق بدھ کے روزسوست میں اے این ایف کے انچارچ شریف اور دیگر عملے نے ایک مقامی ہوٹل میں چھاپہ مارا اور کوہستان سے تعلق رکھنے والے ایک شخص آٹھ کلو چرس اعلٰی معیار کی جسکو غردا کہا جاتا ہے برآمد کی ہے ۔ زرائع کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرنے کے لئے اے این ایف تھانہ گلگت منتقل کیا گیا ہے جس کا آج جمعرات کے روز اینٹی نارکوٹکس کورٹ سے جسمانی ریمانڈ لیکر تحقیقات شروع کی جائینگی ۔ زرائع کے مطابق ملزم اس اعلٰی کوالٹی کی انتہائی قیمتی چرس کو ہمسایہ ملک چین سمگل کرنا چاہتا تھا ۔ تاہم چین لے جانے کے لئے سوست پہنچے تو اے این ایف کے عملے نے بروقت کاروائی کرکے چرس پکڑلی اور ملزم کو بھی گرفتار کرلیا ۔ (بشکریہ روزنامہ کے ٹو)

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button