گلگت بلتستان

ہنزہ ضمنی انتخابات، پاکستان مسلم لیگ نواز نے پارٹی ٹکٹ شاہ سلیم خان کو دینے کا فیصلہ کرلیا، نوٹیفیکیشن جاری

گلگت: پاکستان مسلم لیگ نواز نے 28 مئی کو ہونے والے ہنزہ ضمنی انتخابات کے لئے پارٹی ٹکٹ شاہ سلیم خان کودینے کا اعلان کردیا ہے۔ شاہ سلیم خان کو امیدوار بنانے کا فیصلہ خود پارٹی کے صدر اور وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے کیا ہے۔ پارٹی کے صوبائی میڈیا کوآرڈینیٹر نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ہے۔

شاہ سلیم خان گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علیخان کے بڑے بیٹے ہیں، اور ماضی میں سوست ڈرائی پورٹ ٹرسٹ میں وائس چیرمین کے عہدے پر کام کرچکے ہیں۔

 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

ایک کمنٹ

  1. Congratulation to the prince Saleem Khan for his first step to regional politics, we hope after winning he will join provincial cabinet and represent Youth of Hunza in GB Assembly, who have Never been presented so far.

Back to top button