سیاست

پرنس سلیم خان کو پورے ہنزہ سے جیتوا کر میاں نواز شریف کو جیت کا تحفہ دیں گے، مشہود عالم رہنما پی ایم ایل

گلگت(پ ر)پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ کے سینئر رہنماء مشہور عالم نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں پرنس سلیم خان کوہنزہ شناکی ،سنٹرل ہنزہ اور گوجال سے باری اکثریت میں جیتوا کر وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو تحفہ دینگے ۔پرنس سیلم ایک باکردار انسان ہے اور چند لوگ سلیم خان کے شخصیت کو متنازعہ بنانے کی مذموم سازش کررہے ہیں جس کو عوامی طاقت 28مئی کو ناکام بنادیگی اور شہزادہ سلیم خان کو قانون ساز اسمبلی تک پہنچا کر دم لینگے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار اتوار کے روز ایک اخباری بیان دیتے ہوئے کیا ۔مشہور عالم نے کہا شہزادہ سلیم خان جیسی نڈر بے باک اور قابل شخصیت نہ صرف ہنزہ میں ہے بلکہ اُس جیسے شخصیت پوری پاکستان میں نہیں ہے ۔وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف اور گورنر گلگت بلتستان و میر آف ہنز ہ میر غضنفر علی خان کی زاتی کاوشوں سے ہنز ہ کو الگ ضلع بنا یا گیا اور کہیں اہم پراجیکٹ مکمل ہوئے اور کہیں اہم منصوبے شروع کردیئے گئے ہیں اور اب شہزادہ سلیم کے دور میں ہنز ہ میں تین حلقہ بنائے جائینگے جن میں گوجال ،سنٹرل ہنزہ اور شناکی کو الگ الگ حلقہ بنائے جائینگے تاکہ عوام کے مسائل ان کے گھر کے دہلیز پر حل ہوجائے ۔انہوں نے کہا چند موسمی پرندھے اس حلقہ میں آج سے پہلے کبھی نظر نہیں آتے تھے وہ الیکشن تک اس حلقہ کے خیرخواہ بن کر پھر رہے ہیں جن کو ہنزہ کے باشعور عوام سرے سے مسترد کرتی ہے اور جو الیکشن کے بعد کہیں نظر نہیں آئینگے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button