جرائم

چترال میں دو چپل چور گرفتار، موبائل فونز اور ہوائی چپل برآمد

چترال (نذیرحسین شاہ نذیر) چترال پولیس نے دو نو جوانوں کو چوری ثابت ہونے پر گرفتار کر لیا ہے ۔جن کا تعلق چترال کے گاؤں ریحانکوٹ سے ہے ۔ تفصیلات کے مطابق 29اپریل کو رات کے وقت TCS آفس واقع بائی پاس روڈ نزد پٹرول پمپ چترال میں چوری کی واردات ہوئی ۔ جس میں کورئیر میں آئے ہوئے دس عدد موبائل ، دو کلائی گھڑیاں اور ایک جوڑا چپلی شامل تھے ۔اس رپورٹ چترال تھانے میں کی گئی ۔ تو ایس ایچ او تھانہ چترال سلطان بیگ نے انسپکٹر عبدالمظفر شاہ اور ہیڈ کنسٹیبل نوید خان کو تفتیشی ٹیم مقرر کیا ۔ جس پر مذکورہ ٹیم نے تفتیش کو کرتے ہوئے ریحانکوٹ چترال سے تعلق رکھنے والے دو مشتبہ نوجوانوں ناصر اللہ ولد زاہد اللہ اور منصور احمد ولد احمد خان مال مسروقہ برآمد کرکے اُن کے خلاف زیر دفعہ 457/ 14HOمقدمہ درج کرکے آنہیں گرفتار کر لیا ہے ۔ پولیس کے مطابق پانچ عدد موبائل فون ایک جوڑا چپلی ملزم منصور احمد اور پانچ عدد موبائل فون اور دو عدد کلائی گھڑیاں ملزم ناصر اللہ سے بر آمد کر لی گئیں ۔ ملزمان سے مزید انکشافات کی توقع کی جارہی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button