استور (سبخان سہیل) استور عوامی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام ایک احتجاجی جلسہ کلب چوک عیدگاہ میں منعقد ہوا۔ اس موقعے پر عوامی کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کیا۔جلسے سے خطاب کرتے ہوے امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان و سنیر رہنما عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان مولانا عبدالسمیع نے کہا کہ استور میں گندم، بجلی، اور صحت کے مسائل کو فوری حل نہیں کیا گیا تور مورخہ 19 می کو پھر عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا جاے گا عوامی ایکشن کمیٹی نے ایک ہفتے کا الٹی مٹم دیا ہے حکومت کو مسائل کے حل کے لئے۔