چلاس(مجیب الرحمان)دیامر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔دیامر کے تمام داخلی خارجی راستوں پر زبردست سیکیورٹی اور تلاشی کا عمل مزید تیز کر دیا گیا۔پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔چلاس شہر کے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کر کے تلاشی کا سلسلہ جاری ہے۔بغیر شناختی کارڈ کے کسی کو ضلع میں داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔شاہراہ قراقرم پر گشت کا عمل بھی مزید بڑھا دیا گیا ہے۔
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔