جرائم

چلاس، مضر صحت اشیا بیچنے اور صفائی کا خیال نہ رکھنے پر دس افراد کو جیل بھیج دیا گیا

چلاس(مجیب الرحمان)ضلعی انتظامیہ کا مضر صحت اشیا بیچنے اور صفائی کا خیال نہ رکھنے والوں کے خلاف زبردست کاروائی دس افراد کو جیل بھیج دیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر چلاس خرم پرویز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چلاس بازار میں بسکٹ بنانے والے کارخانوں پر چھاپے مارے۔گندگی پر دس افراد کو جیل بھیج دیا متعدد پر بھاری جرمانے بھی عائد کئے۔اسسٹنٹ کمشنر چلاس نے متعدد بیکری مالکان کوصفائی کا معیار بہتر بنانے کے احکامات بھی دیے۔اس دوران انہوں نے کہا کہ مضر صحت اور گندگی میں بننے والی اشیاء سے عوام کو محفوظ رکھا جائے گا۔گندگی سے مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں۔کسی کو بھی انسانی جانوں سے زیادتی کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔بازار میں غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء کی فروخت کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔بیکری کارخانوں میں گندگی ہر گز برداشت نہیں ہے۔ہوٹلوں اور چائے خانوں میں بھی صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ لیویز فورس کو مکمل طور پر فعال کیا گیا ہے۔جو پرائس کنٹرول اورصفائی کا خیال نہ رکھنے والوں کی نشاندہی کرینگے۔انکی رپورٹ پر فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اسسٹنٹ کمشنر چلاس کی کاروائی پر عوامی حلقوں نے خراج تحسین پیش کیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button