گلگت بلتستان

تھور ہربن حدود تنازعہ، کشیدگی کا خطرہ ٹالنے کے لئے سرکاری حکام اور مصالحتی جرگہ کے اراکین سر جوڑ کر بیٹھ گئے

چلاس(مجیب الرحمان)تھور ہربن حدود تنازعہ کشیدگی کے خطرے کے پیش نظر حکام اور مصالحتی جرگہ سر جوڑ کر بیٹھ گئے۔ریسٹ ہاؤس چلاس میں منعقدہ اجلاس میں ڈی سی او کوہستان فضل خالق،ڈی پی او کوہستان علی رحمت قائمقام ڈپٹی کمشنر دلدار ملک،ایس ایس پی دیامر محمد شعیب خرم جانباز، اے سی چلاس خرم پرویز ،واپڈا ڈائریکٹر لینڈ رحیم شاہ اور مصالحتی جرگہ کے اراکین حاجی امیر جان ،مولانا شکرت،مولانا عبدالحلیم،مولانا عبدالرؤف،ملک اورنگزیب،ملک دستار،ملک مصراور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں دونوں قبائل کے مابین کشیدگی کی روک تھام اور ایکدوسروں کو نقصان نہ پہنچانے کا پابند بنانے کے لئے فوری اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

اجلاس میں طے پایا کہ مصالحتی جرگہ فوری طور پر دونوں قبائل کے راہنماؤں سے ملاقاتیں کرے گا اور دونوں قبائل کو ایکدوسرے کے خلاف کاروائی سے باز رہنے کا پابند بنائے گا۔اجلاس میں مزید فیصلہ ہوا کہ آئندہ اجلاس اٹھارہ مئی کو ہوگا جس میں جرگے کی کوششوں اور مصالحتی پیشرفت سے متعلق غور کیا جائے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button