گلگت بلتستان

سیاحت کی ترویج اور ترقی کے موضوع پر ہنزہ میں محکمہ سیاحت کے زیرِ اہتمام سیمینار کا انعقاد

 ہنزہ (رحیم آمان) ہنزہ کریم آباد میں ایک نجی ہوٹل میں محکمہ سیاحت گلگت بلتستان کی جا نب سے ایک سیمنار بعنوان سیاحت کی ترویج اور ترقی منعقد ہوا جس میں سیکریٹری سیاحت جی بی جہان زیب،ڈائریکٹر سیا حت عمران خان،ڈی سی ہنزہ،اے سی ہنزہ،ہنزہ پولیس،ہوٹل ایسوسی ایشن ،بازار ایسوسی ایشن، کے ڈبلیو اے، ٹی ایم ایس،بی ار ایس اوکے صدورصا حبان اور ممبران نے شرکت کی۔

اس موقعے پر سیکریٹری سیا حت جی بی جہان زیب نے سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان میں ہنزہ کو سیاحت کے حوالے سے رول ماڈل سمجھا جاتا ہے۔ گلگت بلتستان قدرتی حسن اور قدر تی وسائل سے مالامال ہے۔ لیکن ہم اب تک بہتر انداز میں اس خطے کو بین الاقوامی سطح پر اُجاگر نہیں کر پائے ہیں۔ ہمیں اس پر بہتر انداز میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔اسکے لیے ہم سول سوسائیٹی اداروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے اور با ہمی مشاورت کے زریعے سیاحت کو درپیش مسائل کو حل کریں گے اور اس سلسلے میں محکمہ سیاحت جی بی اقدامات اُٹھا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں سیاحت کی فروغ کیلئے امن وامان اور سکورٹی کو مضبوط بنانا بہت لازمی ہے۔اس کے ساتھ سکٹریری سیاحت نے حالیہ بارشوں میں فنسے ہوئے سیاحوں کی لوکل حکومت کی جا نب سے فوری مدد کو سراہا اور کہا کہ کوریا حکومت کی جانب سے بھی بھرپور انداز میں ہنزہ کے انتظامیہ کے کردار کو سراہا گیا ہے۔

اس موقع پر ڈی سی ہنزہ بُرہا ن آفندی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تین سے چار میٹنگز ہوٹل مالکان کے ساتھ رکھی ہیں جس میں ہوٹلوں میں سیکورٹی کے حوالے سے بات ہوئی ہے اور ہوٹل مالکان سے روم رنٹ کے حوالے سے بھی بات ہوئی ہے اور ہوٹل مالکان کے لیے ضابطہ اخلاق بنایا جا رہا ہے اگر کسی نے اس کی خلاف ورزی کی تو اسکے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاحوں کو علاقے کی طرف موتوجہ کرنے کے لیے ہوٹلوں کی جانب سے اور محکمہ سیاحت کی جانب سے چاروں موسم میوزیکل اور کلچرر پروگرامز منعقد کرنے ہونگے۔

اس موقعے پر اے سی ہنزہ سمیع اللہ فاروقی نے ہنزہ میں سیاحت کے صورت حال کے حوالے سے بریف کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے ہوٹل مالکان کو آن بورڈ لے کرکچھ احکامات بتائی تھی جس میں ہوٹل ما لکان کا مکمل تعاون رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع ہنزہ میں ٹوٹل 53 چھوٹے بڑئے ہوٹلز ہیں۔زیادہ چھوٹے نوعیت کے ہوٹلز ہیں ۔جن میں 8ہوٹلوں میں CCTVکیمرہ لگایا گیا ہے جس میں سرینہ ہوٹل اور دیگر چند ہوٹل شامل ہیں اور ہر ہوٹل میں سیکورٹی گارڈز کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان 53ہوٹلوں میں صرف 500کمرئے ہیں جن میں ایک دن میں 2000سیاحوں کو رہایش مل سکتی ہے۔جبکہ پچھلے سال ایک لاکھ اکتیس ہزار ملکی اور غیرملکی سیاح آئے۔انہوں نے بھی سیاحت کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے سول سوسائٹی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کو کہا۔

اس موقع پر بازار ایسوسی ایشن کے صدرعلی مدد نے کہا کہ سیاحت کے حوالے سے ہمیں بہت سارئے مسائل درپیش ہیں ہمیں اُمیدہے کہ محکمہ سیاحت جی جی ان مسائل کو حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرےئگی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button