آزاد امیدوار نیکنام کریم نے مرتضی آباد ہنزہ میں انتخابی کمپین آفیس کا افتتاح کیا

آزاد امیدوار نیکنام کریم نے مرتضی آباد ہنزہ میں انتخابی کمپین آفیس کا افتتاح کیا

6 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

ہنزہ(رحیم امان) آزاد امیدوار نیک نام نے ہنزہ مرتضیٰ آباد میں سیاسی کمپین آفس کا افتتاح کیا اس موقعے پر علاقہ عمائدین کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی اس موقعے پر امیدوار گلگت بلتستان اسمبلی نے کہا کہ اب ہنزہ کے عوام ان موسمی پرندوں کے جھوٹے دعوؤں پر بھروسہ نہیں کریں گے اور اپنے ووٹ کے حق کا درست استعمال کریں گے انہوں نے کہا کہ آج ہنزہ کو ایسے سیاسی لیڈر کی ضرورت جو مشکل وقت میں عوام کے درمیاں موجود ہو ۔انہوں نے کہا کہ میں نیک نام ایک شخص نہیں بلکہ میں ایک سوچ لیکر آیا ہوں میں ترقی کا سوچ لے کر آیا ہوں میں خوشحالی کا سوچ لے کر آیا ہوں اور امن کا سوچ لے کر آیا ہوں ۔
ہنزہ میں سیاحت کے بہت سے موقعے موجود ہیں اور ہنزہ کے تمام مسائل کا حل ایک پڑھا لکھا ،ایماندار اور مخلص امیدوار کی ضرورت ہے انہوں نے مزید کہاکہ ہنزہ سے اندھیروں کا خاتمہ کیا جائے گا اور ہنزہ کو ترقی کی راہ پر ڈالا جائے گا مجھے امید ہے کہ ہنزہ کے نوجوان اورعوام میرا بھر پور ساتھ دینگے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔