گلگت بلتستان

وزیر اعظم کل گلگت میں پاکستان کو چین سے فائبر آپٹک کیبل کے ذریعے لنک کرنے کے منصوبے کا افتتاح کریں گے

گلگت (عبدالرحمان بخاری سے ) وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کل گلگت میں پاکستان اور چین کو آپٹک فائبر کیبل کے زریعے لنک کرنے کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھے گے دونوں دوست ممالک کے درمیان اس منصوبے پر 44 ملین امریکی ڈالر لاگت آیگی اور یہ منصوبہ دو سالوں میں مکمل ھوگا زرایع کے مطابق راولپنڈی سے خنجراب تک 820 کلو میٹر علاقے میں آپٹک فائبر کیبل بچھائی جاے گی اس منصوبے کی تکمیل سے پاکستان اور چین کو متبادل انٹرنیشنل میڈیا میسر آے گا اور گلگت بلتستان سمیت اندرون ملک ٹیلی مواصلاتی نظام کو بہتر بنانے میں غیر معمولی مدد ملے گی دوست ممالک کے درمیان 2007 میں معاہدہ ھوا تھا جو اب سی پیک کا حصہ بنایا گیا ھے  منصوبے کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں اعلی حکومتی شخصیات اور محکمہ ایس سی اور کے زمدار حکام شرکت کرینگے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button