گلگت بلتستان

گلگت بلتستان کے باسی محبِ وطن پاکستانی ہیں، پاک فوج کے لئے ان کی خدمات قابلِ فخر ہیں، بریگیڈئر احسان محمود

سکردو ( رجب علی قمر )کمانڈر 62 برگیڈ ز احسان محمود نے قراقرم ڈس ایبلیٹی فورم کے تحت پریس کلب سکردو میں مختلف سکولوں کے درمیان ہونے والے ڈرائینگ مقابلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی کے لئے ہمہ وقت کردار ادا کرتی رہے گی، گلگت بلتستان کے لوگ محب وطن پاکستانی ہیں ان کی خدمات پاک فوج کے لئے قابل فخر ہیں، بلتستان کا معاشرہ صحت مند معاشرہ ہے یہاں کے لو گ ایک دوسرے کے جذبات کا خیال رکھنے والے ہیں اُنہوں نے کہا کہ معذور افراد بھی معاشرے کا لازمی جز ہے ان کے تمام مسائل حل کرنے کے لئے پاک فوج کا تعاون ہمیشہ برقرار رہے گا معاشرے میں دیگر لوگوں کو زندگی کے تمام بنیادی آزادی کی سہولیات حاصل ہے وہاں معاشرے کے معذور افراد کے لئے بھی مناسب تعلیم ،صحت ،خوراک اور جینے کا مکمل حق حاصل ہونا چاہیے۔

اس موقع پر کمانڈر برگیڈ احسان محمود نے کہا کہ پاک فوج کی جانب سے معذور افراد کی صحت کے لئے سی ایم ایچ کا دروازہ ہمیشہ کھلا رہے گا انہیں صحت کے مسائل پیدا ہونے کی صورت میں پاک فوج کی خدمت حاضر رہے گی۔

کمانڈر برگیڈ احسان محمود نے اس موقع پر کے ڈی ایف فورم کے نائب صدر حسن بلتی کو نقد دس ہزار دیا بطور عطیہ دیا۔

 ڈرائینگ مقابلے میں گرلز ہائی سکول سکردو نے پہلی گرلز ماڈل سکول نے دوسری اور آرمی پبلک سکول سکردو نے تیسری پوزیشن حاصل کیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button