Uncategorized

گلگت سکردو توسیعی منصوبے کی تاخیر پر وزیر اعظم برہم ہو گئے، فوری ٹینڈر کروانے کا حکم دیا، حکومتی ترجمان

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ گلگت سکردو روڈ کی توسیعی منصوبے کی تاخیر پرو وزیر اعظم نواز شریف برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور ٹینڈر منظورکروانے اور کام شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔ مقامی ریڈیو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فیض اللہ فراق کا کہنا تھا وزیر اعظم نواز شریف کی گلگت آمد کے موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت سکردو روڈ کی جغرافیائی دفاعی اور عوامی ضررویات کا حامل روڈ توسیع منصوبے پر کام کے آغاز میں تاخیر کے بارئے وزیر اعظم کو آگاہ کیا ۔ جس پر فیض اللہ فراق کے مطابق وزیر اعظم برہمی کا اظہا ر کرتے ہوئے اس منصوبے پر جلد از جلد ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔یہ ہدایت انہوں نے سینئر صوبائی وزیر حاجی اکبر تابان اور گلگت بلتستان کے گورنر میر غضنفر کی موجود گی میں کی ہے۔

واضح رہے کہ اس راوں ماہ کی چھے تاریخ کو منصوبہ بندی کے وفاقی وزیر احسن اقبال کی ریڈیو نیوز نیٹ ورک سے ہونے والی گفتگو میں ٹینڈر کی نیلامی کیلئے ہونے والی بولی کو گلگت سکردو روڈ توسیعی منصوبے میں تاخیرکی وجہ قرار دیا تھا ۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کئی دفعہ اعلان کے باوجود منصوبہ تاخیر کا شکار ہونے پر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے سپیکر حاجی فدا محمد ناشاد نے بھی ریڈیو نیوز نیٹ ورک سے گفتگو میں تشویش کا اظہار کر چکے ہیں ۔واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبل کے انتخابات سے چند ہفتے پہلے دورہ گلگت کے موقع پر پہلی دفعہ گزشتہ سال2015میں 15اپریل کو مذکورہ روڈ کی توسیعی منصوبے کے 40ارب روپے منظورکرنے کا اعلان کرتے ہوئے اس کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔اور سپیکر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی جاجی فدا محمد ناشاد کے مطابق وزیر اعظم نے 14ستمبر 2015کو عطا آباد ٹنل کے افتتاحی تقریب میں بھی مذکورہ سٹرک کی توسیع منصوبے پر جلد کام شروع کرنے کی ہدایت کی تھی ۔اس کے بعد اسی سال 24نومبر کو گلگت بلتستان کے گورنر کی تقریب حلف برداری کے موقع پر گورنر کی طرف سے بھی اس منصوبے پر ترجیحی بینادوں پر کام کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔جس کے جواب میں وزیر اعظم نے جلد کام شروع ہونے کی یقین دہانی کرائی تھی ۔اس طرح ایک سال میں یہ چوتھی مرتبہ ہے کہ نواز شریف نے گلگت سکردو روڈ کی توسیع منصوبے کا م کے احکامات جاری کئے ہیں ۔

فیض اللہ فراق نے گلگت بلتستان میں بعض اخباروں کی اشاعت بند ہونے کو میڈیا مالکان ذاتی مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہ مقامی آخبارات کی اشاعت کیلئے حکومتی بلات کی عدم ادائیگی کے ثاثر کو رد کرتے ہوئے کہ اس وقت صوبائی حکومت انہیں ڈھائی کروڈ کے چیک جاری کر چکی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button