سیاست

ہنزہ میں گزشتہ انتخابات سے زیادہ ووٹ حاصل کریں گے، پاکستان مسلم لیگ کے رہنما سلمان علی کا دعوی

ہنزہ ( بیورو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ کا گزشتہ روز ضلعی سیکرٹریٹ منعقد ہوا ۔ اجلاس کے بعد مسلم لیگ ن یوتھ کے صدر سلمان علی نے میڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دنوں پاکستان مسلم لیگ ن ضلع ہنزہ میں ہونے والی اجلاس انتہائی کامیاب ہوا جہاں پر پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ کے کارکنوں نے اس بات کا عہد کیا کہ گزشتہ سال ہونے والی جنرل انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے لئے دی جانے والی ووٹوں سے زائد ووٹ حاصل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائی گی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکن ایک ہی پیج پر ہے اور انشاللہ 28مئی کو پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار پرنس سیلم خان کو عوام کی تعاون بھاری اکثیریت سے کامیابی ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اطلاع ہو ئی ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی ٹکٹ کے نام پر کرنل (ر ) عبیداللہ بیگ عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہا ہے جس کی ہم بھر پور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں کرنل (ر) عبیداللہ بیگ کا پاکستان مسلم لیگ ن سے کوئی واسطہ نہیں وہ آزاد حثیت سے انتخابات میں حصہ لے رہا ہے اور مسلم لیگ ن کا نام لیکر عوام سے ووٹ لینے کی کوشش کر رہا ہے جو کہ قابل مذمت ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار میر سلیم خان ہے اور عوام سے امید ہے کہ شیر پر ووٹ ڈالتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی کامیابی میں اپنا حصہ ڈال دینگے۔ پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ کے صدر سلمان علی نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہنزہ کے عوام نے پاکستان مسلم لیگ ن کی ہنزہ میں ہونے والی ترقیاتی کاموں کی وجہ پارٹی کے ساتھ دینے کا وعدہ کیا ہے جس کا ہم شکر گزار ہے جنہوں نے گزشتہ انتخابات میں بھی بھاری اکثیریت کے ساتھ کامیاب کیا تھا اسی طرح سے ضمنی انتخابات میں عوام پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار کو کامیاب کرینگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

ایک کمنٹ

  1. M r. Salman , No one has promised to vote you, But it will be materialise similarly like 27 megawatts power house has done, KIU campus has done.

Back to top button