چترال(گل حماد فاروقی ) چترال کے بالائی کوشت کے مقام پر دریاپر پُل عبورکرتے ہوئے ایک مزدا گاڑی دریا میں گرنے سے تین افراد کی ہلاک ہونے کی اطلاع ہے ۔ تھانہ ملکوکے مطابق ایک مزداگاڑی دریا پر پل عبورکررہا تھاکہ مزدا (چھوٹاٹرک)دریا میں گرگیا ہے جس کے نتیجے میں ابھی تک چار افراد کی جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔ پولیس کے مطابق بلبل خان اور فدا حسین ٹھیکدار اور ایک ڈرائیور کی ہلاک ہونے کی اطلاع ہے تاہم ملکو پولیس جائے حادثہ پر جاچکی ہے ان کی آنے کے بعدصحیح اندازہ ہوگاکہ کتنے لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ پل پچھلے سال سیلاب کی وجہ سے تباہ ہوا تھا جسے بعدمیں فوج کی تعمیراتی کمپنی نے دوبارہ تعمیرکیاتھا
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔