گلگت بلتستان

وزیر اعلی گلگت بلتستان نے خود سوزی کی کوشش کرنے والی خاتون کی خبر کا نوٹس لے لیا، رپورٹ طلب

گانچھے (محمد علی عالم) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گانچھے کے گاؤں براہ میں خاتون نے غربت سے تنگ آکر خود سوزی کرنے کی کوشش کرنے پرسوشل اور پرنٹ میڈیاکی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر گانچھے طارق حسین سے اس حقائق کی رپورٹ طلب کر لی وزیر اعلیٰ کی معاون خصوص ٖفارق میر نے وزیر اعلیٰ نے نوٹس لینے کی حوالے سے مزکورہ صحافی کو سوشل میڈیا پر میسج کے ذریعے مطلع کر دیا، واضح رہے کہ متاثرہ خاتون نے غربت سے تنگ آکر خود سوزی کرنے کی کوشش کی تھی رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون کی چھے بچے ہیں اور اس کی شوہر کا انتقال کر چکا ہے اورزرائع آمدن نہ ہونے کی وجہ سے مالی پریشانی کا شدید شکار ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button