گلگت بلتستان

چائینا پاکستان اقتصادی راہداری کی حفاظت کے لئے ضلع دیامر میں پولیس کی باضابطہ پیٹرولنگ کا آغاز

چلاس(مجیب الرحمان)پاک چائینہ اکنامک کوریڈور منصوبے کے تحت گلگت بلتستان سی پیک پولیس کی ضلع دیامر میں باضابطہ پٹرولنگ شروع کر دی گئی۔شاہراہ قراقرم پر متعلقہ ایس ایچ اوزاور ایس ڈی پی اوز کی زیر نگرانی دس گاڑیاں پٹرولنگ کی ذمہ داریاں سر انجام دینگی۔پٹرولنگ پر مامور عملہ تعلیم یافتہ ،با اخلاق پولیس اہلکاران اور آفیسران پر مشتمل ہے۔پولیس ترجمان انسپکٹر محمد وکیل کے مطابق ایس ایس پی دیامر محمد شعیب خرم نے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیشہ وارانہ وقار ،انسانی جان و مال کی حفاظت ،جذبہ کدمت و ہمدردی اور اعلیٰ پیشہ وارانہ اوصاف سے متصف فورس کے طور پر خدمات سر انجام دینے کو یقینی بنائیں۔ایس ایس پی دیامر نے مزید کہا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سی پیک پولیس کو مزید منظم اور فعال بنایا جائے گا۔سی پیک پولیس کی کی شاہراہ قراقرم پر سیکیورٹی اور بروقت تعاون اور مدد اولین ترجیح ہوگی۔انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ سی پیک پولیس جدید سہولیات اور پیشہ وارانہ عزم اور کدمت کے بہتر معیار کے ذریعے مطلوبہ پیشہ وارانہ مقاصد کے حصول میں کامیاب اور منفرد حیثیت کا حامل ہوگی۔ایس ایس پی دیامر کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ سی پیک پولیس گلگت بلتستان پولیس کے پیشہ وارانہ امور کو بطریق احسن منظم طریقے سے سرانجام دینے کے حوالے سے ایک خوشگوار اور مستحسن اضافہ ہے۔ واضح رہے کہ سی پیک پولیس جدید سہولیات سے آراستہ دس پٹرولنگ گاڑیاں دیامر کے حدود میں شاہراہ قراقرم پر ہمہ وقت موجودگی علاقے میں مزید قیام امن ،تعمیر و ترقی اور بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کا ضامن ہونگی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button