چترال

پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ہے۔مقررین

چترال(بشیر حسین آزاد)پاکستان مسلم لیگ ن چترال کے زیر اہتمام چترال میں یوم تکبیر منایا گیا اور ریلی نکالی گئی۔ریلی چیوپل چترال سے شروع کرہوکر اتالیق بازار میں جلسے کی شکل اختیار کی۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی قائدین سید احمد خان،فضل الرحیم ایڈوکیٹ،صفت زرین،نیاز اے نیازی،محمد کوثر ایڈوکیٹ،غلام حضرت انقلابی ایڈوکیٹ،راجا خان اور دوسروں نے کہا کہ مسلم لیگ پاکستان کا خالق جماعت ہے اور ساتھ ہی پاکستان کے دفاع کو بھی ناقابل تسخیر بنانے کا سہرا بھی مسلم لیگ ن کی حکومت کے سر ہے۔28مئی 1998کو میاں محمد نواز شریف نے بین الاقوامی دباؤ اور لالچ کے باوجود ہندوستان کے مقابلے میں چھ ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو جنوبی ایشیا میں اور مسلم ممالک میں پہلی ایٹمی قوت بنایا تھا۔اُنہوں نے کہا ملک اس وقت ترقی کی طرف گامزن ہے اور مسلم لیگ کی حکومت پاکستان کو جس طرح ایٹمی طاقت بنایا تھا اب جنوبی ایشیا کا بہت بڑی معاشی قوت بنانے کی راہ میں گامزن ہے۔مقررین نے کہا 2018کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن )بھاری اکثریت کے ساتھ دوبارہ اقتدار میں آئی گئی اور خیبر پختونخواہ میں بھی مسلم لیگ (ن )کی حکومت بنے گی۔مقررین نے کہا چترال کے عوام کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر اس بار مسلم لیگ ن کو ووٹ دیکر اپنا سیاسی قبلہ درست کرنا ہوگااُنہوں کہا کہ میاں محمد نواز شریف کے جلسوں اورحالیہ ضمنی انتخابات میں لوگ جسطرح پی ایم ایل نون کے امیدواروں کو ووٹ دے رہے ہیں اس سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ عوام کا موڈ کس طرف ہے۔مقررین نے صوبائی حکومی کی کارکردگی کو زبردست تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کی طر ف سے گذشتہ سیلاب میں چترال کے انفراسٹرکچر پلوں وغیرہ کی بحالی کے لئے خطیر رقم مہیا کرنے کے باوجود ضلعی انتظامیہ ایک سال گذرنے کے باوجود بحالی کے کاموں میں ناکام ہوئی ہے۔کوشٹ میں تین قیمتی جانوں کا ضیاع صوبائی حکومت کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔جلسے میں کوشٹ میں جان بحق افراد کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button