جرائم

ہنزہ میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ملازمین نے گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی، ان فِٹ گاڑیوں کے کاغذات ضبط

ہنزہ( بیورو رپورٹ) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ضلع ہنزہ کے حکام نے گزشتہ روز ہنزہ کے ہیڈ کواٹر علی آباد میں درجنوں گاڑیوں کا معائینہ کیا اس دوران تکنیکی ماہرین نے گاڑیوں کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد روڈ پر چلنے کے قابل گاڑیوں کو محکمہ کی جانب سے فٹنس سرٹیفکٹ ایشو کیا گیا۔ تین سے چار گاڑیاں کے مالکان پر ان فٹ گاڑیاں چلانے پر جرمانے عائد کئے گئے، اور کاغذات بھی ضبط کئے گئے۔ مالکان کو بتایا گیا کہ دو سے تین ہفتوں کے اندراندر گاڑیوں کی مرمت کی جائے بصورت دیگر مکمل طور پر گاڑی کے کاغذات منسوخ کر دئے جائیں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button