جرائم

ظفر اقبال قتل کیس، انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایک مجرم کو سزائے موت اور دوسرے کو عمر قید کی سزا سنادی

گلگت(مانیٹرنگ ڈیسک) گلگت بلتستان کے معروف فٹبالر ظفر اقبال قتل کیس کا فیصلہ ہوگیا، انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے مجرم عدنان حسین کو سزائے موت سمیت سات سال قید اور تین لاکھ جرمانے کی سزا سنادی، جبکہ شریک مجرم عباس کو عمر قید کی سزا دی۔

آج سزا پانے والے افراد نے دو سال قبل نو جنوری کو ظفر اقبال کاور دکان سے نکل کر گھر جاتے ہوے گلگت شہر کے وسط میں واقع مدینہ مارکیٹ کے قریب گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ مجرموں کو اعلی عدالت میں سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے کا حق حاصل ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button