سیاست

عام آدمی پارٹی کی صوبائی قیادت نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا، پریس کانفرنس کے دوران تقرر نامے پھاڑ دیئے

گلگت (عبدالرحمن بخاری سے ) عام آدمی پارٹی کی صوبائی قیادت نے جماعت کو چھوڈنے کا اعلان کردیا ہفتے کے روز گلگت پریس کلب میں ھنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ھوے صوبائی صدر ظفر محمد شادم خیل .امام دار صدر ضلع ھنزہ.مایون خان صدر ضلع غذر اور سید افتخار احمد و دیگر نے کہا کہ آل پاکستان عام آدمی پارٹی کی مرکزی قیادت سی پیک منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے سرگرم ھے اور گاوں گاوں جاکر عوام کو اس منصوبے کے خلاف تیار کرنے کی کوشش کر راھے ھیں  قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس کا نوٹس لیا چاھیے پارٹی قیادت نے الیکشن کے دوران جھوٹے اعلانات کر کے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی ھے لہذا ھم نے اس وجہ سے پارٹی سے تعلق ختم کردیا ھے اور انہوں نے اس موقع پر اپنے تقرر نامے پھاڈ ڈالے ظفر محمد شادم خیل و دیگر نے کہا کہ کامریڈ بابا جان اور ساتھیوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ھے اس لیے ھم ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ھیں ایک سوال پر ان کا کہنا تھا جلد ھی عوام سے مشاورت کے بعد سیاسی مستقبل کا فیصلہ کیا جاے گا

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button