گلگت بلتستان

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس 24 جون کو ہوگا

 گلگت (عبدالرحمن بخاری) قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان کا بجٹ اجلاس 24 جون کو ھوگا صوبائی وزیر خزانہ اکبر تابان نئے مالی سال کا بجٹ منظوری کے لیے ایوان میں پیش کرینگے۔ باخبر ذرائع نے اس نمائندے کو بتایا کہ نئے مالی سال کا بجٹ رواں ماہ کی چوبیس تاریخ کو قانون ساز اسمبلی میں منظوری کے لیے صوبائی وزیر خزانہ اکبر تابان پیش کرینگے بجٹ اجلاس کی صدارت سپیکر فدا محمد ناشاد کرینگے۔

محکمہ خزانہ اور محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات نئے ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ کی تیاری میں مصروف ہیں۔ ذرائع کے مطابق 20 جون کو کابینہ کا پری بجٹ سیشن وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمان کی صدارت میں ھوگا جس میں مجوزہ بجٹ منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔ کابینہ سے منظوری کے بعد بجٹ کو اسمبلی میں پیش کیا جاے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button