جرائم

غلط پارکنگ اور سینہ زوری کرنے پر کوہستان پولیس نے تحریک انصاف کے مقامی رہنما کو گرفتار کرلیا

کوہستان ( شمس الرحمن کوہستانیؔ ) کوہستان، قانون سب کیلئے کی زندہ مثال ۔ بدلے ہوئے صوبے کی بدلتی پولیس نے بڑوں پر ہاتھ ڈالنا شروع کردیا۔ کوہستان کے مصروف ترین شہر کمیلہ میں پولیس نے غلظ پارکنگ کے بعد خود کو قانون سے بالا سمجھنے والا پی ٹی آئی عہدیدار کوزبردستی گرفتارکرکے تھانہ حاضرکردیا، عوام کی جانب سے پولیس کو خراج تحسین ۔تفصیلات کے مطابق کوہستان کے مصروف شہر کمیلہ میں گزشتہ روز ایک دلچسپ واقعہ رونما ہوا جہاں پی ٹی آئی ملاکنڈ کے مقامی رہنما نے اپنی کرولا غلظ سائیڈ پر کھڑی کی پولیس نے راستے سے ہٹانے کا کہا تو مذکورہ رہنما گاڑی لاک کرکے نیچے اترا اور پولیس کے ساتھ منہ ماری شروع کردی ، اسی اثنا ء میں لوگ جمع ہوئے جہاں پولیس نے ابتدائی طورپر اُن سے تھانے چلنے کی گزارش کی تاہم وہ نہ مانے جس پرتھانہ کمیلہ کی پولیس نے اُسے زبردستی گاڑی میں بٹھاکر تھانہ لے چلی اور ثابت کردیا کہ قانون سب کیلئے برابر ہے ، غریب کی گاڑی اور امیر کی گاڑی میں فرق نہیں ، خلاف ورزی پر سب سزا کے مستحق ہیں ۔ اس ضمن میں معلوم ہوا کہ گاڑی مالک نیشنل بنک داسو کا بھائی تھا ، بعدازاں اُسے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد چھوڑ دیا گیا۔اب دیکھنا یہ ہے قانون کی پاسدار ی کرنے والے ان پولیس اہلکاروں کو جزا ء ملے گا یا سزا؟

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button