سیاست

آئرلینڈ کی پارلیمینٹ کے سات اراکین نے بابا جان اور ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کردیا

 لاہور (پ ر) آئرلینڈکی پارلیمنٹ کے سات ممبران نے ایک مشترکہ بیان میں بابا جان اور ان کے 11ساتھیوں کو چالیس سال قید کی سزا دینے کے فیصلہ پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم ایپلٹ کورٹ نے انسداد دہشت گردی کی دفعات کے غلط استعمال کو مدنظر رکھے بغیر یہ سزا سنا دی ہے۔

آئر لینڈ کی پارلیمنٹ کے ممبران یوان کولن، کلیئر ڈیلی، ٹومی بروگن، کیتھرین کونلی، تھامس پرنگل، مورین سلیورن، ڈیل آرین نے مطالبہ کیا کہ بابا جان اور ان کے ساتھیوں کو فوری رہا کیاجائے ان کے خلاف بے بنیاد الزامات واپس لئے جائیں۔ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ شائع کی جائے اور 2010ء میں پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے دونوں افراد کے قاتلوں کو گرفتار کیاجائے جو مظاہرے کے دوران فائرنگ سے چل بسے تھے۔

آئرش پارلیمنٹ کے ان ممبرا ن نے یہ مطالبات عوامی ورکرز پارٹی کے جنرل سیکرٹری فاروق طارق کے نام ایک خط میں کئے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button