Uncategorized

سول سپلائی حکام کے ناروا سلوک سے تنگ الچوڑی کے عوام فریاد لے کر اسسٹنٹ کمشنر کے پاس پہنچ گئے

شگر(عابد شگری)محکمہ سول سپلائی کے حکام نے ناروا سلوک اور گندم کے بحران سے پریشان الچوڑی کے عوام فریاد لیکر اسسٹنٹ کمشنر شگر کے پاس پہنچ گئے۔تین گاڑیوں پر مشتمل درجنوں افراد محکمہ سول سپلائی کے حکام اور ڈپو انچارج کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے شگر پہنچے۔اہم اسسٹنٹ کمشنر شگر کی سکردو میں ایک اہم میٹنگ کے باعث لوگوں کو کئی گھنٹے آفس میں انتظار کرنا پڑا ۔تاہم دوپہر کے وقت اے سی شگر امیر خان نے مظاہرین کو اپنے آفس میں بلایا اور ان کیساتھ مذاکرات کئے۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ الچوڑی میں گذشتہ چھ ماہ میں صرف ساٹھ بوری گندم پہنچا ہے جو کہ تین سو گھرانے کیلئے آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں ہوتا۔اس ماہ کی شروع میں لوگوں کی جانب سے الچوڑی میں احتجاج کے بعد شگر انتظامیہ کے نمائندوں نے یقین دہانی کرائی تھی کہ رمضان سے پہلے تین سو بوری گندم الچوڑی پہنچا دیا جائے گی لیکن صرف چند بوری گندم دیا گیا ہے جسے تقسیم کے دوران الچوڑی میں خون خرابہ کی نوبت تک پہنچی ہے۔جبکہ ڈپو انچاج الچوڑی عوام کیساتھ ہتک آمیز رویہ اپناتے ہیں اور گودام میں واقع گندم کو راتوں رات ہشوپی کے عوام میں تقسیم کردیا ہے ۔ اور لوگوں سے فی بوری چالیس روپے زائد پیس وصول کررہے ہیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شگر امیرخان نے سول سپلائی انچاج الچوڑی کو گرفتار کرنے اور محکمہ سول سپلائی کے ڈائریکٹر سے رابطہ کرکے فوری طور الچوڑی کیلئے گندم پہنچانے کی یقین دہانی پر مظاہریں دھرنا ختم کرکے واپس لوٹ گئے۔آخری اطلاع آنے تک الچوڑی کیلئے سکردو سے ایک گاڑی گندم روانہ کردی گئی ہے۔لوگوں کا کہنا تھا کہ آئندہ ایک دو روز کے اندر الچوڑی کے کوٹے کا گندم الچوڑی نہیں پہنچا تو الچوڑی کے عوام کے ٹو جانے والی سڑک کو بند کرکے غیر معینہ مدت کیلئے احتجاج کرینگے۔لوگوں کا یہ بھی مطالبہ تھا کہ الچوڑی کی کوٹے کا گندم کہاں جارہا ہے اس کی بھی تحقیقات کرایا جائے اور ذمہ داری حکام کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لایا جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button