سیاحت

غنڈو غورولا ٹریک پر جانے والوں کے لئے خوشخبری، ٹور آپریٹرز کا خوش مقدم

اسلام آباد(فداحسین)غنڈو غو رو لا ٹریک کے لئے آرمی لیزن آفیسرکی شرط ختم کردی گئی ہے جسے گلگت بلتستان کے ٹورز آپریٹرز نے خیرمقدم کیا ہے۔ گلگت بلتستان کونسل سیکریٹریٹ سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اب غنڈو غو رو لا پر ٹریکنگ کے خواہش مند غیرملکی سیاح آرمی کے لیزن آفیسر(LO)کے بغیر سفر کر سکیں گے۔ اس نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے اب غیرملکی سیاحوں کیلئے غنڈو پر ٹر کینگ کرنے کیلئے تجربہ کار اور لائسنس یافتہ گائیڈ کافی ہوگا۔تاہم ان سیاحوں کو مذکورہ روٹ پر جانے سے پہلے سیکورٹی اداروں کو آگاہ کرنا لازمی ہوگا تاکہ ان کے بارئے میں ضروری چھان بین کر سکے۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ غنڈو غو رو لا عبور کرنے کیلئے غیر ملکی پورٹر لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ مذکورہ ٹریک کیلئے پہلے آرمی لیزن آفیسر کی شرط نہیں تھی۔ مگر چند سال پہلے یہ شرط عائد کی گئی تھی۔اس شرط کو گلگت بلتستان کے ٹورز آپریٹرزسمیت اس شعبے سے منسلک لوگوں نے اس شعبے سے منسلک لوگوں کی معاشی قتل کا متراد ف قرار دے کر کڑی تنقید کی جاتی رہی ۔ اس نوٹیکفیشن کے جاری ہونے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹس فیس بک پر گلگت بلتستان کے ٹورآپریٹرز نے خوشی اظہار کرتے ہوئے گلگت بلتستان کونسل کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button