سیاحت

سکردو اور گردو نواح میں سیاحوں کا جم غفیر، مناسب انتظامات نہ ہونے سے سیاح نالاں

سکردو ( رجب علی قمر ) سکردو شہرمیں سیاحوں کی کھیپ پہنچ گئی شہر بھر کے تمام ہوٹلز اور تفریحی مقامات پر سیاحوں کی جم غفیر دیکھنے لگی دیوسائی ،منٹھوکھا آبشار،شگر فورٹ اور دیگر سیر گاہوں پر ملکی و غیر ملکی آفیشلز کی بڑی تعداد قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوررہے ہیں حکومتی سطح پر مناسب انتظامات اور سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے سیاح پریشان نظر آرہے ہیں سکردو شہر کے تمام ہوٹلز سیاحوں سے بھرے ہوئے ہیں جبکہ کاروباری طبقے کی چاندی ہوگئی ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سکردو شہر میں موجود سیاحوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحوں کے لئے کوئی مناسب سہولیات میئسر نہیں ہے خود ساختہ مہنگائی پر حکومت کی جانب سے کوئی ایکشن لیتا نظر نہیں آرہا دیوسائی جانے والی ایک ملکی سیاح ٹیم نے میڈیا کو بتایا کہ ہوٹلز مالکان اور پبلک شاپنگ پر سیاحوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جاتا ہے ہوٹلز مالکان کی جانب سے بھاری کرایہ وصول کرنے کے باوجود مناسب سہولیات بھی نہیں ملتا رہائشی کمروں اور کھانے پینے کی اشیا پر حکومت کی جانب سے مناسب ریٹ مختص کی جائے سیاحوں نے کہا کہ سکردوایک خوبصور ت شہر ہے بلتستان کے لوگ انتہائی باادب اور نفیس ہے لیکن سیاحت کے لئے یہاں پر اتنے سارے وسائل ہونے کے باوجود سہولیات کا فقدان ہے شہر کی سڑکوں کی اتنی خستہ حالی ہے کہ چلے سے بھی دشواری پیش آتی ہے تمام سیر گاہوں اور تفریحی مقامات پر جانے والی سڑکوں کی حالت زارانتہائی ناگفتہ ہے تفریحی مقامات پر صفائی کا کوئی انتظام موجود نہیں ہے لگتا ہے کہ گلگت بلتستان میں جنگل کا قانون رائج ہے سیاحوں نے کہ ہم دور سے یہاں قدرتی مناظر دیکھنے آتے ہیں لیکن یہاں کے مسائل دیکھ کر پریشان ہوجاتے ہیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button