گلگت بلتستان

پاک آرمی کے کیپٹن قیوم خان جنوبی وزیرستان میں شہید، فوجی اعزاز کے ساتھ دنیو رمیں سپرد خاک

گلگت: پاک آرمی کے کیپٹن قیوم خان (5کمانڈو ز) جنوبی وزیرستان میں فروری 2016سے بحالی کے کام میں مصروف تھے کہ دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے ؂شہید ہو گئے۔

گلگت بلتستان کے علاقے پرنس آباد دنیور سے تعلق رکھنے والے پاک آرمی کے کیپٹن قیوم خان (5کمانڈو ز) جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے ؂شہید ہو گئے۔ شہید کو دنیور میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا.اور صدرپاکستان ، چیف آف آرمی سٹاف، 10کور ، کمانڈر FCNA ،سی او5 کمانڈوبٹالین،سی او 14 پنجاب کے جانب سے ان کے مزار پر پھول چڑ ھا ئے گئے۔

قیوم خان ولد کریم خان کا تعلق ہنزہ علی آباد سے تھا اور دنیور گلگت میں مقیم تھے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم DJپرائمری سکول پرنس آباد اور مڈل شا ہین سکول دنیور سے حاصل کی۔سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری کے لئے کیڈٹ کالج سکردو کا انتخاب کیا اور پری انجیرنگ میں اعلیٰ نمبروں کے ساتھ FSC کی۔2008میں سرسیدانجیرنگ یونیورسٹی کراچی میں انجیرنگ کے سیٹ پے منتخب ہوئے شہید کیپٹن قیوم خان کو پاک آرمی جوائن کرنے کا بہت شوق تھااور 2009میں اللہ نے ان کی وہ خواہش پوری کی اور 123 LC میں تربیت حاصل کی ۔2011 میں پاسنگ آوٹ ہوئی اور 14 پنجاب رجمنٹ میں سیکنڈ لفٹنٹ کی حیثیت شمولیت اختیارکی۔اور پھر کمانڈوزکی سخت ترین ٹریننگ میں حصہ لینے کے بعداپریل 2013 میں SSG کمانڈوز میں شمولیت حاصل کی اور آپریشن ضرب عضب میں 9 مۂنہ تک فرنٹ لائن میں جان کی پروا کیے بغیر دہشتگردوں کا ڈٹ کے مقابلہ کیااور کامیابی حاصل کی۔ بعد ازاں پاک فوج کی ٹیم کو تین ماہ کی ٹریننگ دی اور ان کی ٹیم نے بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کیا ۔

رواں سال فروری سے وزیرستان میں بحالی کے کام میں مصروف تھے اسی دوران16 جولائی کو دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔

شہید کیپٹن قیوم خان اپنے والدین کے اکلوتے بیٹے تھے۔ شہید کیپٹن قیوم خان کی جسد خاکی کودنیور گلگت میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button