کالمز
وادی یاسین ۔۔۔۔ تیسری قسط

تحریر: جاوید احمد ساجد (گزشتہ سے پیوست)
ہیماز کے بول یہ ہیں:
(۱) تیلی تی تھمے بو ینیمی ۔
آعایش تھم بو غایا دوسیمی۔
آعایش بوبولیگاسے غندیشے ہش نل نیا اسکل چھے دی
یموہرہ ذل مایاغا غندش کا بری شولیمی ۔
سلہ ذل مایا غا پھلے پھلو شو لیمی۔
غندیشے چھیرش سرکیمی۔
پھلے سم سرکی می۔
ہن پھل چم تھہ پھل۔
تھہ پھلو چم تھہ تغر پھلو۔
خوشی غا گومن، گھر مینسا گومن۔
سیلہ گوچھہ ہیرہ گوچھہ سلہ قوٹی ملہ قوٹی ہیماز
(۲) ہیرے تلتر چھومرے،
حرے ایشپٹ چھومرے، حرے مدور ہیر ،
ہیرے مدور گُس، گُس مو مدور حشتک حورپ،
گُس مو موسکل تھُس، مو یٹیس یٹے چھشے بھُس،
سلہ قوٹی ملہ قوٹی ہیماز۔
(۳)شروٹم ہیرن دیمی، یک بے یک ؟
مغل بریسنگ، یہ یک بے یک ؟
مدور بریسنگ۔ یٹس بے رومِس ؟
حوچھ یانِس، اسکل بے رومت ؟
درچھ یانس، موش بے رومس ؟
برتنز یانس۔ تائنگ بے رچو؟
ہر غاس یانو کو، ایلچی مو بے ر چو ؟
جٹی مو یا نو کو، سلہ قوٹی ملہ قوٹی ہیماز
شو توما او چوم: رسم تخم ریزی کے دن دیسی گھر کے اندر صفائی اورآرائش کا کام کیا جاتا ہے۔ دیسی چو لھے (آتش دان) کو جہاں پر آگ جلائی جاتی ہے، ایک خاص طریقے سے بنا یا جاتاہے ان کو شو تو ما کہا جاتاہے کو بھی ایک خاص قسم کی مٹی سے لیپائی کر کے سجایا جا تاہے یا( ری نیول) کیا جا تاہے اس کو شوتوما اوچم کہا جاتاہے۔
گو دیچُم (کھوار میں سوئی دِک):
گھر کی اندرونی چھت جوسال بھر آگ جلانے کی وجہ سے دھویں سے کالی پڑ جاتی ہے ہے کو بو یایوم کے موقع پر اس دھویں کی کالک کو جاڈو یا لکڑی پر کوئی کبڑا باند ھ کر صاف کیا جاتاہے۔ بعض جگہوں میں عورتیں یہ کام کر تی ہیں اور بعض جگہوں میں مرد حضرات اور اس بہانے اس دیسی گھر کی مکمل طور پر صفائی بھی ہو تی ہے۔
حہ اسقراکیم ( گھر کی گل کاریاں کرنا) :
جس طرح میں نے کہیں ذکر کیا ہے کہ اُس روز مکان کی صفائی کے بعد گو دے چم یعنی کالک کو صاف کرنے کے بعد باریک آٹے کی مدد سے اور مختلف سانچے بنا کر اس گھر کی سیلنگ پر رنگا رنگ گل کاریاں کی جاتی ہیں یا مختلف پھول بنائے جاتے ہیں جس کو حہ اسقرا کیم( گھر میں پھول بنانا) کہتے ہیں جس کی وجہ سے یہ دیسی گھر دلہن کی طرح خوبصورت نظر آتا ہے اور تمام لوگ اپنے اپنے گھروں کو اس طرح سجاتے ہیں اور شادیوں کے مو قع پر بھی گھر کو گل کاریوں سے سجائی جاتی ہے۔ اور دیواروں پر چا ک کی طرح کی ایک مٹی سے مختلف جانوروں کی مگر زیا دہ تر مارخور کی تصویریں بنائی جاتی ہیں