سیاست

صوبائی حکومت وزیر اعلی کی قیادت میں دن رات ترقی کے لئے کام کر رہی ہے، شیرین اختر رکن قانون ساز اسمبلی

گانچھے(خصوصی رپورٹر) رکن قانون ساز اسمبلی شیرین اختر نے چھوربٹ کے گاؤں چھوار کا دورہ کیا عمائدین سے ملاقات کی اور علاقے کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کی، تفصیلات کے مطابق رکن اسمبلی شیرین اختر نے چھوار کا تفصیلی دورہ کیا دو رے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے صوبائی نائب صدر بابر علی نوری بھی موجود تھے سرکردہ گان چھوار نے رکن اسمبلی کو گاوں کے مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر شیرین اختر نے کہا کہ صوبائی حکومت حافظ حفیظ الرحمن نے قیادت میں علاقے میں تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں علاقے میں صحت اور ایجوکیشن کی شعبے میں اصلاحات کے ذریعے بہتری لائی ہے تاکہ عوام کو صحت کی بہترین سہولت اور معیاری ایجوکیشن مل سکے ہماری حکومت آتے ہی اداروں میں میرٹ کو بحال کیا کرپشن کی مکمل خاتمے ہماری کوششیں جاری ہے سابقہ حکومتوں نے کرپشن کر کے اداروں کو تباہ کیا تھا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے پہلی بار گانچھے کے لئے صوبائی بجٹ سے اربوں روپے کا فنڈز دیا ہے کچھ سیاسی جماعتیں سکردو جگلوٹ روڑ پر سیاست کر رہی ہے وزیر اعظم پاکستان نے خود جگلوٹ سکردو روڑ کا اعلان کیا ہے یہ روڑ ہماری دور میں ہی بنے گا عوام سے زیا دہ ہمارے لئے یہ روڑ انتہائی اہم ہے کیونکہ ہم ہر ماہ اس روڑ پر سفر کرتے ہیں روڑ ہر حال میں بنے گا پاکستان مسلم لیگ (ن) سیاسی وعدے نہیں بلکہ عملی کام پر یقین رکھتی ہے ہمارے حکومت نے جو اعلانات کئے تھے ان میں سے تقریباًتما م اعلانات پر کام جاری ہے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button