جرائم

سعودیہ پلٹ نوجوان کی لاش ہوٹل کمرے سے برآمد، خود کشی کا شبہ

چترال(بشیر حسین آزاد)سب ڈویژن مستوج کے گاؤں پرکوسپ سے تعلق رکھنے والے نوجوان شعیب علی ولد عیسیٰ خان نے مبینہ طور پر سامان چوری ہونے کاصدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔پولیس رپورٹ کے مطابق شعیب علی ولد عیسیٰ خان نے 19اگست رات 10بجے چترال ٹاون کے ایک ہوٹل میں کمرہ کرایہ پر لیا۔ہوٹل والوں نے کھانے کا پوچھا تو متوفی نے کہا کہ پشاور سے آتے ہوئے میرا سامان کہیں گم ہوگیا ہے جس کی وجہ سے میری طبیعت خراب ہے۔20آگست کی صبح 10بجکر20منٹ پر ہوٹل والوں نے کمرہ بند پانے پر روشندان سے دیکھا تومتوفی نے گلے میں رومال ڈال کر چھت کے پنکھے سے باندھ کر خودکشی کرلی تھی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش اپنی تحویل میں لیکرپوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ او ہسپتال چترال پہنچایا۔22سالہ متوفی شعیب علی 7مہینے سعودی عرب میں گزارکر اپنے گھر آرہا تھا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button