گلگت بلتستان

دیوسائی، اندوہناک ٹریفک حادثے میں معروف مذہبی پیشوا محمد ابرہیم فقیر سمیت ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد جان بحق

سکردو ( رجب علی قمر ) سکردو دیوسائی ٹریفک حادثے میں آٹھ افراد جاں بحق ایک زخمی ہوگئے ہیں جاں بحق ہونے والوں میں تین مرد اور پانچ خواتین شامل ہے۔ نوربخشیہ صوفیہ مسلک کے معروف مذہبی پیشوا پیر محمد ابراہیم فقیر بھی موقع پر جاں بحق ہوگئے ہیں جا ں بحق ہونے والوں میں محمد ابراہیم بوا فقیر سرمیک ، محمد حسین ولد محمد یوسف سرمیک ،محمد حسین آزاد سرمیک ،حاجرہ دختر محمد حسین آزاد،روقیہ زوجہ محمد سکساخدیجہ ذزوجہ محمد حسین آذاد ،مہناز دختر محمد نواز سکسا ،ماجدہ دختر محمد نواز جبکہ معصومہ دختر محمد حسین آزاد زخمی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع گانچھے کے علاقے سرمیک اور سکسا سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان کے نو افراد اتوار کے روز دیوسائی کی سیر کرنے گئے تھے جہا ں سے واپسی کے وقت ان کی گاڑی کو دیوسائی موڑ کے قریب حادثہ پیش آیا اور گاڑی گہری کھائی میں جاگری۔ جس سے موقع پر ہی آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتا ل پہنچایا گیا ہے زخمی ہونے والی خاتون اور جاں بحق ہونے والے آٹھ افراد کو ریسکیو 1122 کی ٹیم نے ریسکیو کرکے ڈی ایچ کیو سکردو لایا گیا جہاں سے شناخت اور موت کی تصدیق کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ایک ہی خاندان کے آٹھ آفرا د کے جان بحق ہونے کی خبر سکردو میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور لواحقین اور رشتہ داروں کی بڑی تعدا د ڈی ایچ کیو ہسپتال سکردو پہنچ گئی۔ ڈپٹی کمشنر سکردو ندیم ناصر ،اسسٹنٹ کمشنر سکردو عدیل حیدر ،برگیڈ کمانڈر 62 ،معروف عالم دین شیخ محمد حسن جعفری بھی موقع پر پہنچ گئے اور متاثرہ خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

صدر پاکستان ممنون حسین، جو اس وقت بلتستان میں موجود ہے، نے اس المناک حادثے پر گہرے رنج اور غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے بھی گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button