جرائم

لولوسار جھیل کے قریب ڈکیتی کی کوشش ناکام، دو ڈاکو ہلاک، ایک پولیس اہلکار زخمی

 چلاس:رات گئے تقریباًساڑھے گیارہ بجے پولیس اہلکاروں نے لولو سار جھیل کے قریب ڈکیٹی کی کوشش ناکام بناتے ہوے دو ڈاکووں کو ہلاک کردیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق لولو سار جھیل سے تین کلومیٹر کے فاصلے پر گیٹی داس چور موڑ کے قریب پولیس اہلکاروں نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی۔ فائرنگ کا تبادلہ دیر تک جاری رہی،جس کے نتیجے میں دو مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگئے اور ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق ایک ڈاکو زخمی حالت میں فرار ہوتے ہوے بابوسر چیک پوسٹ پرپکڑاگیا۔ زخمی ڈاکو کا نام رضوان ولد شریف ہے، اور اس کا تعلق گلگت بلتستان سے بتایا جارہا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ڈاکووں سے دو عدد پسٹل اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button