گلگت بلتستان

عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے رہنماوں اور اراکین کے خلاف دو مقدمات درج

گلگت ( نامہ نگار) گلگت بلتستان پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے رہنماؤں و ممبران کے خلاف سٹی تھانہ میں قومی ایکشن پلان کے تحت مجسٹریٹ کے مراسلے پر 15 اگست 2016 کو گلگت میں غیر قانونی ہڑتال اور ریلی نکالنے پر ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ پریس ریلیز میں درج تفصیلات کے مطابق ایف آئی آر نمبر82/16 زیر دفعات 341,147,506,153,124A کے مطابق درج کیا گیا ہے ۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 15 اگست کو عوامی ایکشن کمیٹی نے ہڑتال اور ریلی انڈیا کو خوش کرنے کے لیے ترتیب دی تھی ۔

تھانہ سٹی ہی میں ایک اور پرچہ (83/16) مورخہ 26اگست بروز جمعہ روڈبلاک کر کے دھرنہ دینے اور حکومت کے خلاف تقاریر کے زریعے عوام میں اشتعال پیدا کرنے پر عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران و رہنماؤں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔جن میں سلطان رئیس ،یعسب الدین ، غلام عباس ،فدا حسین ،اور نظام الدین شامل ہیں ۔ان کے خلاف زیر دفعات 341,147,153,کے مطابق مقدمہ قائم کیا گیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button