ماحول

دیامرکے علاقہ تھور مکھلی اور تھک پھلیچھیا میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی جاری

چلاس(بیورورپورٹ)دیامر کا علاقہ تھور مکھلی،فیری میڈو اور تھک پھلیپھیا میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی کا سلسلہ جاری ہے۔مذکورہ علاقوں میں گزشتہ ایک ہفتے سے ٹمبر مافیا سرگرم ہے اور جنگلات کی کٹائی بدستور جاری ہے۔جنگلات کی بے دریغ کٹائی سے محکمہ فارسٹ کے حکام لاعلم خواب خرگوش کی نیند سوئے ہوئے ۔ان خیالات کا اظہار فیری میڈو ،تھور اور تھک کے عوامی و سماجی حلقوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ دیامر میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی سے دیامر کے تمام نالہ جات خالی پڑھ گئے ہیں اور نالہ جات جنگلات سے خالی ہونے کی وجہ سے ہر سال سیلاب سے غریب عوام کو کروڑں کا نقصان ہوتا ہے۔دیامر کے عوامی حلقوں نے جنگلات کی بے دریغ کٹائی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button