وادی تھلے بلتستان ڈویژن میں واقع ضلع گھانچے کا انتہائی خوبصورت اور دلفریب علاقہ ہے۔ ایک درجن سے زائد دیہات اور محلوں پر مشتمل وادی تھلے دریائے شیوک کے کنارے واقع ہے۔ حال ہی میں ہمارے سینئر نامہ نگار اصغر خان نے وادی تھلے کا ایک سیاحتی دورہ کیا۔ اُن کی نکالی گئی تصویروں سے وادی تھلے کی خوبصورتی عیاں ہے۔ آپ بھی لطف اُٹھائیں۔